.

یمن:باقم کے مقام سے شہری آبادی کے اندرسے اسلحہ کی بھاری مقدار برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی سرکاری فوج نے صعدہ گورنری کے شمال مغربی علاقے باقام میں شہری آبادی کے اندر سے ایک سرنگ میں‌چھپائے گئے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار برآمد کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن فوک کے ایک سینیر عہدیدارنے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے باقم کے مقام پر 30 میٹر زیرزمین گہری خندق سے اسلحہ کہ بھاری مقدار برآمد کی گئی ہے۔ یہ خندوق باقم ڈاریکٹوریٹ میں شہری آبادی کے اندر کھودی گئی تھی۔ کچھ عرصہ قبل یہاں سے حوثی باغیوں کو نکال دیا گیا تھا۔

یمنی فوج کی انجینیر کور کی ایک ٹیم نے جگہ جگہ نصب بموں اور بارودی سرنگوں‌ کی تلاش کےدوران اسلحہ اور گولہ بارود کا پتا چلایا۔

خیال رہے کہ حوثی باغیوں نے شہری آبادی کے اندر جگہ جگہ بارودی سرنگیں نصب کررکھی ہیں۔ سرکاری فوج نے حوثیوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی تلفی کے لیے آپریشن جاری ہے۔