سعودی عرب میں‌پہلا 'روبوٹ' سرکاری ملازم تعینات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب بھی مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کو سرکاری شعبے میں استعمال کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی جنرل فائونڈیشن برائے ٹیکنیکل وپیشہ وارانہ تربیت کے شعبے میں پہلا روبوٹ تعینات کیا گیا ہے۔ کل اتوار کے روز روبوٹ کو اس کی ذمہ داری سونپے جانے کے ساتھ اس کا ملازمت کارڈ جاری کیا گیا۔

روبوٹ کو سرکاری ادارے میں ملازم مقرر کیے جانے کی تقریب کے موقع پرسعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد العیسیٰ اور ٹکنیکل فائونڈیشن کے گورنر ڈاکٹر احمد الفہد اور بورڈ کے دیگر ارکان موجود تھے۔

روبوٹ ای میل کے ذریعے ایجنٹوں کی خدمات انجام دینے کے ساتھ نمائش کے موقع پرزائرین کو پپغامات پہنچانے اور فائونڈیشن کو ٹیکنیکل اور پیشہ وارانہ امور سےمتعلق سرگرمیوں میں مدد کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں