عراق: انٹیلی جنس حکام نے داعش کے 52 جنگ جو گرفتار کرلیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کے انٹیلی جنس حکام اور پولیس نے صلاح الدین گورنری میں کریک ڈائون کےدوران شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ 'داعش' کے کم سے کم 52 جنگجو گرفتار کرلیے ہیں۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد ملک میں بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ جیسی سنگین کارروائیوں میں‌ملوث ہیں۔

گرفتار دہشت گردوں کو ہفتے کے روز صلاح الدین گورنری کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔ انہوں نے گورنری میں بم نصب کرنے اور ٹارگٹ کلنک کارروائیاں کرنے سمیت دیگر جرائم کا اعتراف کیا ہے۔

گرفتار کیے گئے داعشی دہشت گردوں میں تنظیم کا ایک مفتی اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں مالی معاونت کار بھی شامل ہے۔
ادھر نینویٰ صوبے میں پولیس نے تکتیکیہ کے مقام پر ایک مشترکہ آپریشن میں 'داعش' کے 4 جنگجو ہلاک کردیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں