.

لیبیا میں‌ہلاک 'داعشی' جنگجوئوں کے 12 بچے مصر کے حوالے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لیبیا میں لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے مصری داعشی خاندانوں کے 12 بچے مصری حکومت کے حوالے کردیے ہیں۔ یہ بچے مصرمیں ان کے اقارب کے سپرد کیے جائیں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لیبیا کے مشرقی شہر سرت میں لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے داعشی جنگجوئوں کے 12 بچے مصراتۃ شہر سےخصوصی طیارےکے ذریعے قاہرہ لائے گئے جنہیں مصری ہلال احمر نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

ہلال احمر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بچے دو سال قبل لڑائی کے دوران اپنے والدین کو کھوہ بیٹھے تھے۔ اس کے بعد انہیں لیبیا میں ہلال احمر کی زیرنگرانی رکھا گیا۔ ان میں 12 بچے مصری جنگجوئوں کے تھے۔ مصر میں ان کے اقارب کی تلاش کے بعد بچوں کی ان کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاقات کرائی گئی۔ بچوں کی جانب سے شناخت کے بعد مصر لایا گیا ہے۔

مصری ہلال احمر کا کہنا ہے کہ لیبیا سے لائے گئے بچوں کا ضروری نفسیاتی علاج معالجہ اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ انہیں مصر میں بہتر ماحول فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی تاکہ وہ لیبیا میں پیش آنے والے جنگ کے حالات کے منفی اثرات سے نکل سکیں۔