اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کی پانچویں سرنگ تباہ کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد پر حزب اللہ ملیشیا کی جانب سے کھودی گئی پانچویں سرنگ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے سرحد پر حزب اللہ کی سرنگ کی نشاندہی کے بعد اسے دھماکہ خیز مواد سےتباہ کردیا ہے۔ لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر حال ہی میں شروع کیےگیے آپریشن میں تباہ کی جانے والی یہ پانچویں سرنگ ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد پرسرنگوں کی نشاندہی اور ان کی تباہی کے لیے چار دسمبر کو 'شمال کی ڈھال' کےنام سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز تباہ کی جانے والی سرنگ عیتا الشعب قصبے کے اندر سے کھودی گئی تھی۔

صہیونی فوج نے سرحد پر سرنگوں کی کھودائی کی ذمہ داری لبنانی حکومت پر عاید کرتے ہوئے اسےقرارداد 1701 کی خلاف ورزی اور اسرائیل کی خود مختاری کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں