سوڈان : اپوزیشن کا آج جمعرات کے روز دارالحکومت میں مظاہروں کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوڈان میں اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر دباؤ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ جمعرات کے روز یورپی ممالک کے دارالحکومتوں میں سوڈان کے سفارت خانوں کے سامنے احتجاج کیا جائے ،،، ساتھ ہی سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں بھی پیشہ وارانہ انجمنوں کو مظاہروں کی کال دی گئی ہے۔

اس دوران غیض و غضب کا شکار عوام میں بعض لوگوں نے انٹرنیٹ پر حکومتی ویب سائٹوں کو ہیک کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ اقدام سوشل میڈیا ویب سائٹس کو بلاک کیے جانے کے رد عمل کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔

ادھر حکومت نے متعدد سیٹلائٹ چینلوں کے لائسنس معطل کر دیے ہیں جب کہ النیل الابیض ریاست میں گزشتہ ہفتے ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے 260 کے قریب افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

سوڈان میں عوام کا احتجاج اور مظاہرے دوسرے ہفتے میں داخل ہو چکے ہیں۔ اس دوران مہنگائی کو کم کیے جانے سے شروع ہونے والے مطالبات بڑھ کر حکومت کے رخصت ہونے تک پہنچ چکے ہیں۔

دوسری جانب حکومت میں شامل پیپلز کانگریس پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ احتجاجی مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کے ذمے دار عناصر کا پتہ چلانے کے لیے فوری تحقیق کی جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں