بحرین کا شام میں سفارت خانے میں کام جاری رکھنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بحرین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شام میں بحرین کا سفارت خانہ کام جاری رکھے گا۔

جمعرات کے روز جاری ایک بیان میں وزارت نے بتایا کہ دمشق میں بحرین کے سفارت خانے کا کام جاری ہے۔ اسی طرح منامہ میں بھی شام کا سفارت خانہ اپنا کام انجام دے رہا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان فضائی پروازوں کا سلسلہ بھی بنا منقطع ہوئے جاری ہے۔

بیان میں باور کرایا گیا کہ مملکت بحرین برادر ملک شام کے ساتھ تعلقات جاری رکھنے کی خواہاں ہے۔ علاوہ ازیں بحرین عرب ممالک کے کردار کو مضبوط اور فعال بنانے کا خواہش مند ہے تا کہ شام کی خود مختاری، سیادت اور اراضی کی وحدت کو برقرار رکھا جا سکے اور اس کے اندرونی معاملات میں علاقائی مداخلت کے خطرے کو روکا جا سکے۔ اس طرح شام میں امن و امان کی صورت حال مستحکم ہو گی اور شام کے برادر عوام ترقی اور پیش رفت میں اپنی توقعات کو پورا کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ دمشق میں امارات کا سفارت خانہ دوبارہ سے کام شروع کر رہا ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں بتایا گیا کہ سفارت خانے کے ناظم الامور جمعرات کے روز سے اپنی ذمے داریاں انجام دیں گے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ یہ اقدام اس بات کو باور کراتا ہے کہ متحدہ عرب امارات دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو اپنی طبعی حالت پر واپس لانے کا خواہاں ہے۔ اس کے نتیجے میں شام کی خود مختاری اور وحدت اراضی کے حوالے سے عرب ممالک کی سپورٹ مضبوط ہو گی اور شام کے معاملے میں علاقائی سطح پر مداخلت کے خطرات پر روک لگائی جا سکے گی۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں