سعودی ولی عہد کی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ جبل اللوز آمد: تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں شاہی فرمان کے تحت کابینہ کی تشکیل نو کے بعد سوشل میڈیا پر کابینہ کے بعض ارکان کو تبوک کے بلندو بالا پہاڑ جبل اللوز کی چوٹی پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے درمیان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود ہیں اور ان سب نے سپورٹس سوت پہن رکھے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی ولی عہد اور کابینہ کے ارکان 'نیوم' شہر کے مطالعاتی دورے کے سلسلے میں جبل اللوز پہنچے تھے۔

تصاویر میں وزیر تجارت ڈاکتر ماجد القصبی، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف، وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان، وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد، نیشنل گارڈ کےوزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر اور جنرل انویسٹمنٹ فنڈ کے چیئرمین یاسر الرمیان بھی موجود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں