.

مارب میں یمنی فوج کا حملہ ، 40 سے زیادہ حوثی ہلاک اور زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے صوبے مارب میں یمنی فوج نے صراوح ضلع میں حوثی ملیشیا کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا۔ کارروائی کے دوران حوثیوں کے 10 ارکان مارے گئے اور 30 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

یمنی فوج نے باغی عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے بعد اچانک ان کے مجمع کو حملے کا نشانہ بنایا۔

حملے میں 40 سے زیادہ حوثیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کے بعد بقیہ باغی فرار ہو گئے۔

اسی سلسلے میں یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے صراوح ضلع میں ہی حوثی ملیشیا کی مورچہ بند کمین گاہوں اور کمک کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران حوثیوں کو بھاری جانی اور مادی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔