شام خطے کا اہم ملک ہے: بحرینی وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خلیجی ملک بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد نے کہا ہے کہ شام خطے کا اہم ترین عرب ملک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شام اور بحرین نے مشکل حالات کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات منقطع نہیں کیے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 'مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ" ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ان کا ملک شام کے ساتھ کھڑا ہے۔ بحرین شام کی خود مختاری اور اس کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی سازش کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم شام میں استحکام، امن اور شامی عوام کی خوشحالی کے خواہاں ہیں۔

خیال رہے کہ بحرینی وزیر خارجہ نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ منامہ دمشق میں اپنے سفارت خانے میں کام جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ برادر ملک شام میں بحرینی اپنی سفارتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ بحرین میں شامی سفارت خانہ بھی معمول کے مطابق اپنا کام کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں