.

اماراتی ولی عہد کا حاکم دبئی کی ملک وقوم کے لیے خدمات کو خراج تحسین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور ڈپٹی کمانڈر ان چیف الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے امارات کے نائب صدراور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد کی ملک وقوم کے لیے خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اماراتی ولی عہد محمد بن زاید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ'ٹوئٹر' پرپوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ 'میرے بھائی، دوست اور معلم ومربی محمد بن راشد کی ملک وقوم کے لیے خدمات کو 50 سال ہوچکے ہیں۔

میں انہیں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اہالیان امارات کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اللہ آپ کو اپنے حفظ وامان میں رکھے۔ آپ نے اپنی قوم کے ساتھ مربوط روابط قائم رکھے۔ ملک کی تعمیر وترقی اور کامیابیوں میں آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔