.

سعودی عرب کے وسطی علاقے میں پھولوں کی چادر اوڑھا باغ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وسطی علاقے میں پھیلی سنہری ریت کے بیچ "الخفس" کا باغ موسم سرما میں بارشوں کے بعد اپنی خوب صورتی کی انتہا پر ہوتا ہے جہاں تا حدّ نگاہ پھولوں کی چادر پھیلی نظر آتی ہے۔

اس موقع پر باغ کی اراضی سبز لباس زیب تن کر لیتی ہے۔

ریاض سے صرف 82 کلومیٹر کی دوری پر واقع الخفس کا باغ سعودی دارالحکومت کے لوگوں کے لیے ایک اہم تفریحی مقام ہے۔

KSA, Gardens

سعودی کیمرہ مین "رشود الحارثی" نے اپنے کیمرے کی آنکھ سے اس خوب صورت باغ کی رعنائی کو محفوظ کیا۔ ان تصاویر کو "العربیہ ڈاٹ نیٹ" خصوصی طور پر اپنے قارئین کے لیے پیش کر رہی ہے۔