ایران: آملی لاریجانی گارڈین کونسل کا چیئرمین مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جوڈیشل کونسل کے چیئرمین صادق آملی لاریجانی کو گارڈین کونسل کا نیا چیئرمین مقرر کیا ہے۔

'قاید انقلاب اسلامی" ویب سائیٹ کے مطابق سپریم لیڈر نے حال ہی میں یہ اہم عہدہ آملی لاریجانی کو دینے کا اعلان کیا۔
خیال رہے کہ ایرانی مجلس تشخیص مصلحت نظام یا گارڈین کونسل سیاست سےدور اور حکومت کے مختلف اداروں کےدرمیان پائے جانے والے تنازعات کے حل میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

ایران کے سابق صدر علی اکبر ھاشمی رفسنجانی 2017ء کے اوائل میں اپنی وفات تک گارڈین کونسل کے سربراہ رہے۔
جنوری 2018ء کو امریکا نے صادق علی لاریجانی پر انسانی حقوق کی پامالیوں اور ایران کے مسلح پروگرام کی حمایت کے الزام میں بلیک لسٹ کردیا تھا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے انہیں 12 رکنی دستوری کونسل کا رکن بھی مقر کیا ہے۔ وہ پہلے بھی دستوری کونسل کے رہ چکے ہیں۔ علی اکبر ھاشمی رفسنجانی کی وفات کےبعد گارڈین کونسل کی سربراہی آیت اللہ محمود ھاشمی شاھرودی کو سونپی گئی تھی۔ وہ گذشتہ ہفتے انتقال کرگئے تھے۔ علی لاریجانی خاندان ایران کی سیاست میں گہرا اثرو رسوخ رکھتا ہے۔ لاریجانی خاندان کے پانچ بھائی اعلیٰ عہدوں پرتعینات ہیں۔ ان میں علی لاری جانی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ہیں اور ان سب کو ایران کے طاقت ور رہ براعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریب خیال کیاجاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں