.

حوثیوں‌ کی بچھائی بارودی سُرنگ پھٹنے سے 4 کسان جاں‌بحق، 4 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی مغربی گورنری تعزمیں حوثیوں‌کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ پھٹنے سے کم سے کم 4 کاشت کار جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ المخاء شہر کے الرملہ علاقے میں پیش آیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ کسان اس وقت بارودی سرنگ کا نشانہ بنے جب وہ ایک کھیت کی دیوار کاشت کاری میں مصروف تھے۔ زخمی ہونے والے تمام کاشت کاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حوثی باغیوں کی طرف سے ملک کے مختلف شہروں میں جگہ جگہ بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں۔