.

عراق میں کوئی امریکی فوجی اڈہ موجود نہیں: وزیراعظم عادل عبدالمہدی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا کہنا ہے کہ شام سے امریکا کے انخلا کی صورت میں اُن کا ملک شام کے معاملے سے متعلق دیگر تمام فورسز کے ساتھ تعاون کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

عبدالمہدی نے عراق میں امریکا کے کسی فوجی اڈے کے وجود کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک عراقی فوجی اڈے کا دورہ کیا جہاں بعض امریکی فوجی موجود ہیں۔

دوسری جانب ترکی کی فوج اور انقرہ کی حمایت یافتہ شامی اپوزیشن کی فورسز نے شام کے سرحدی شہر منبج میں داخل ہونے کی تیاری جاری رکھی ہوئی ہے۔ اگرچہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے منبج شہر کو شامی حکومت کی فورسز کے حوالے کرنے کا اعلان کر دیا ہے تاہم اس کے باوجود ترکی کی جانب سے شہر میں داخل ہونے کی دھمکیاں سامنے آ رہی ہیں۔