مصر:شراب فروش قبطی کے قاتل کی سزائے موت پرعمل درآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں وزارت داخلہ کے زیرانتظام سیکیورٹی حکام نے ایک شراب فروش قبطی کے قتل میں قصور وار قرار دیے گئے ایک شدت پسند کی سزائے موت پرعمل درآمد کر دیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق قبطی یوسف لمعی کو ذبح کرنے کے جرم میں سزائے موت پانے والے عدال عبدالنور سلیمان المعروف "عادل عسیلہ" کو گذشتہ روز اسکندریہ کی برج العرب جیل میں پھانسی دی گئی۔

عادل عسیلہ پرالزام تھا کہ گذشتہ برس تین جنوری کو ایک قبطی شراب فروش کو قتل کردیا تھا۔

ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے خلاف مقدمہ چلایا گیا اور تمام آئینی تقاضے پورے کرنے اور صدر جمہوریہ کی توثیق کے بعد مجرم کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔

مصر کی ایک فوجی عدالت نے عادل عسیلہ کو سزائے موت سنائی تھی مگر ملزم کی جانب سے فیصلہ اپیل کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں