.

جنسی جرائم کے ملزموں کی معافی کے حامی اردنی سیاست دان پرعوام برہم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اردن کے ایک رکن پارلیمنٹ اور سرکردہ سیاست دان خلیل عطیہ نے اتوار کے روز جنسی جرائم میں ملوث مجرموں کو عام معافی دینے کی حمایت کی تو اس پرعوامی اور سیاسی حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اردنی پارلیمنٹ کے رکن نے گذشتہ جمعرات ایوان میں ایک بل پربحث میں‌حصہ لیتے ہوئے کہا تھا کہ "ریپ، جنسی تشدد اور ہت عزت" جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو عام معافی دے دینی چاہیے۔ اس کے بعد دو دیگر ارکان خالد الفناطسہ او حن العجارمہ نے بھی اس کی حمایت کی۔

اردنی ارکان پارلیمان کی جانب سے جنسی جرائم میں‌ملوث عناصر کے لیےعام معافی کا مطالبہ کرنے پرسیاسی اور عوامی حلقوں سخت رد عمل سامنے آیاجس کے بعد خلیل عطیہ کو دفاعی پوزیشن اختیار کرنا پڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے عام معافی کی بات کرکے اجتہاد کیا۔ تاہم بعد میں اہل علم اور ماہرین نے بتایا کہ میں نے اجتہاد میں غلطی کی ہے۔