سعد حریری نے تاخیر سے حکومت کی تشکیل کی خوش خبری سنا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ ملک طویل عرصے تک حکومت کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ سات ماہ سے حکومت سازی کے لیے مشاورت جاری ہے مگر اب اس میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے ملک کی ابتر معاشی صورت حال کے بارے میں‌بھی متنبہ کیا۔

خیال رہےکہ گذشتہ برس مئی میں لبنان میں ہونےوالے پارلیمانی انتخابات کےبعد صدر میشل عون نے سعد حریری کو نئی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دی تھی مگر سیاسی جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کےباعث لبنان میں حکومت سازی کاعمل مسلسل تعطل کا شکار ہے۔

بیروت میں صدارتی محل میں میشل عون اور سعد حریری نے ملاقات کے بعد کہا کہ ہم نے بہت تاخیر کردی۔ اب حکومت سازی کا عمل شروع کردینا چاہیے۔ حکومت کی تکمیل کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

سعد حریری کا کہنا تھا کہ ہمیں کم سے کم وقت میں‌حکومت سازی کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔ الحریری نے 13 دسمبر کو کہا تھا کہ سال 2018ءکے آخر میں حکومت سازی کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے تا حال کوئی عملی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں