.

سوڈان کی 22 سیاسی جماعتوں نے ملک میں عبوری حکومت کا مطالبہ کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوڈان میں ملک کی 22 سیاسی جماعتوں نے صدر جمہوریہ عمر البشیر سے حکومت اور پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے بعد عبوری حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سوڈان کی سیاسی جماعتوں کی طرف سے یہ مشترکہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب دوسری جانب ملک میں مہنگائی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں۔

سوڈان کی سیاسی قوتوں نے ایک مشترکہ مکتوب پر دستخط کیے ہیں جس میں پارلیمنٹ تحلیل کرنے، تحلیل کرنے کے بعد تمام سیاسی قوتوں کی نمائندہ عبوری حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق الاصلاح پارٹی نے حکومت میں اپنی نمائندگی ختم کردی ہے۔ قبل ازیں منگل کو سوڈانی صدر نے ملک میں جاری مظاہروں‌کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ انہوں‌نے پولیس کو ہدایت کی کہ تھی کہ وہ مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کریں۔

سوڈان میں پچھلے تین ہفتوں سےجاری مظاہروں کے دوران 19افراد ہلاک ہوگئے تھے۔