.

سعودیہ :خاتون کو بچی کی پیدائش، شوہر کی وفات کے سرٹیفکیٹ ایک ساتھ موصول

سعودی خاندان ایک ہی وقت میں مسرت اور صدمے کی کیفیت سے دوچار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب ایک خاتون کو ایک دن میں بیٹی کی شکل اولاد کی نعمت سے نوازا تو اسی دن اس کے شوہر کا انتقال ہوگیا۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ اسی ہفتے اس نے سوشل سائنسز میں ایم اے کی ڈگری بھی حاصل کی تھی۔ خوشی اور صدمے کے ملے جلے تاثرات میں "ریم الحربی" نے العربیہ ڈانیٹ کے سامنا احوال بیان کیا۔

صدمے سے نڈھال خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر ملازمت کے لیے شہرسے باہرتھا جہاں وہ ایک المناک حادثے کاشکار ہوا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسے دماغی طور پر مردہ قرار دیا گیاتھا۔ اس کے چند روز بعد اس کے ہاں بیٹی پیداہوئی۔ بیٹی کا برتھ سرٹیفکیٹ اور شوہر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ دونوں مجھے ایک سال موصول ہوئے۔

ریم الحربی نے بتایا کہ اس کا شوہر بیٹی کو دیکھنے کے شوق سے اس سے دور نہیں جانا چاہتا تھا مگر مالی ضروریات کے لیے اسے جانا پڑا۔ اس نے کہا کہ میں ایک اسکول میں معلمہ ہوں مگر میری آمدن محدود ہے۔ میں پی ایچ ڈی کرنے کا خواب دیکھ رہی ہوں مگر مجھے اپنی بچی کی پرورش کے لیے ملازمت کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ شوہر کی انشورنس اور اس کی پنشن کے ملنے کاکوئی امکان نہیں ہے۔

اس نے بتایا کہ لوگ مجھے ملے جلےجذبات کے ساتھ ملتے ہیں۔ بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد کے ساتھ شوہر کی وفات پر تعزیت۔ یہ ایک عجیب کیفیت ہے۔