.

سعودی عرب: بحری فوجی مشقوں "الموج الاحمر 1" کا اختتام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں آج مشترکہ بحری فوجی مشقوں "الموج الاحمر 1" کا اختتام ہو رہا ہے۔ پانچ روز تک جاری رہنے والی مشق میں بحر احمر پر واقع چھ ممالک کی فوجوں نے حصہ لیا۔ یہ ممالک مصر، سعودی عرب، جیبوتی، یمن، سوڈان اور اردن ہیں۔

مشقوں میں متعدد بحری دستوں، کشتیوں، اسپیشل فورسز اور میرینز نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں مشقوں میں جزیروں پر چھاتہ بردار فوجیوں کو اتارے جانے کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

مشق کا مقصد بحر احمر پر واقع ممالک کی سمندر سکیورٹی کو مضبوط بنانا، علاقائی پانی کو محفوظ بنانا، عسکری تعاون کو بڑھانا اور مشق میں شریک ممالک کے درمیان لڑائی کے تجربے کا تبادلہ ہے۔

بحر احمر ایک اہم اقتصادی راہ داری ہونے کے سبب دنیا کے ممالک کی نظر میں اہمیت کا حامل ہے۔