.

قطر کی عراق کو ترکی سے آنے والے سامان کے لیے ٹرانزٹ بننے کی تجویز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراقی وزیر خارجہ محمد الحکیم کا کہنا ہے کہ "قطر نے ہمیں تجویز پیش کی ہے کہ عراق ترکی سے آنے والے سامان کے لیے راہ داری (ٹرانزٹ) بن جائے۔ میں اپنے قطر کے آئندہ دورے میں اس موضوع کو زیر بحث لاؤں گا"۔

الحکیم کے مطابق قطری وزیر خارجہ نے عراق کا دورہ کیا تھا جس کے دوران تعمیر نو اور سرمایہ کاری میں شریک ہونے کی پیش کش کی۔ علاوہ ازیں وزیر خارجہ نے اس امکان کو بھی مد نظر رکھا ہے کہ اگر بغداد اس سامان کے عبور کرنے میں اپنا حصہ لے سکتا ہے جو دوحہ بکثرت ترکی سے درآمد کر رہا ہے۔ اس طرح مذکورہ سامان بذریعہ بصرہ مختصر راستے سے قطر پہنچ سکتا ہے۔

عراقی وزیر خارجہ نے بغداد کو درپیش مسئلے کا بھی حوالہ دیا جس کے مطابق بقیہ پڑوسی ممالک کے ساتھ کسٹم ڈیوٹی کو یکساں کیا جانا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اقدام کر لیا گیا ہے اور دوحہ کے آئندہ دورے میں وہ "ٹرانزٹ" کے منصوبے پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔