.

یمنی فوج نے صعدہ گورنری کے اہم مقامات حوثی باغیوں سے آزاد کرالیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی سرکاری فوج نے صعدہ گورنری کے شمال مغربی محاذ پرآپریشن کے دوران حوثی باغیوں کے قبضے سے متعدد اہم مقامات چھڑا لیے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سرکاری فوج کے بریگیڈ 3 کے سربراہ بریگیڈیئر عزیز الخطابی نے کہا کہ سرکاری فوج نے الشامیہ محاذ پر عرب اتحادی فوج کی معاونت سے حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کی۔ اس کارروائی کے نتیجے میں باغی الشط،جبل، شعب العومانی، قہرۃ الشق، جبل القویداور دیگر مقامات سے فرار ہونے پرمجبور ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری فوج عرب اتحادی فوج کی فضائی معاونت کے ساتھ باغیوں کے خلاف مسلسل پیش قدمی کررہی ہے۔

بریگیڈیئر الخطابی کا کہنا تھا کہ لڑائی کے دوران کئی حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہوگئے جب کہ فوج نے باغیوں کے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی ہے۔

فضائی حملوں میں حوثیوں کی متعدد فوجی گاڑیوں اور توپوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

ادھر سی سیاق میں ایک دوسرے ذرائع کے مطابق الشامیہ محاذ پر فوج نے اپاچی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کارروائی کرکے 18 جنگجوئوں کو ہلاک کردیا ہے۔