مصر۔ فلسطین سربراہ ملاقات آج جمعہ کو قاہرہ میں ہوگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس آج جمعہ کو مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے قاہرہ میں ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں فلسطین کی تازہ صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مصر میں فلسطین کےسفیر دیاب اللوح نے کہا کہ صدر محمود عباس جمعہ کی صبح قاہرہ پہنچیں گے جہاں وہ اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ صدر عباس "الفتاح العلیم"مسجد کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے ساتھ انتظامی دارالحکومت میں ایک مسیحی تقریب میں‌بھی شرکت کریں‌گے۔

فلسطینی سفیر کا کہنا تھا کہ صدر عباس اور عبدالفتاح السیسی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فلسطین کی تازہ صورت حال فلسطین میں ہونے والی سیاسی پیش رفت پر مشاورت کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں