پومپیو اتحادیوں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کرنے آ رہے ہیں: امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ مشرق وسطیٰ کا مقصد اتحادیوں کو دہشت گردی کے خلاف ان کی جنگ میں مدد فراہم کرنا ہے۔ ایران، خطے کے لئے ایک نمایاں خطرہ ہے۔

پومپیو اپنے آٹھ روزہ دورہ مشرق وسطیٰ کا آغاز آٹھ جنوری کو اردن سے کریں گے۔ جس کے بعد وہ مصر، بحرین، متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب، اومان کے بعد کویت جائیں گے۔ امریکی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ایران خطے کے استحکام کو تہہ وبالا کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شام میں عرب فوج بھیجنے کا کوئی امکان نہیں اور نہ ہی ایسے اشارے ملتے ہیں جن سے ایسے اقدام کا اندازہ لگایا جا سکے۔ عہدیدار نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ان کا ملک [امریکا] شام میں عسکری موجودگی برقرار رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پومپیو اپنے دورہ مشرق وسطیٰ میں خلیج تعاون کونسل [جی سی سی] کو متحد رکھنے کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں