.

الحدیدہ میں محتاط خاموشی، جنرل کمائرٹ صنعاء میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے سربراہ جنرل پیٹرک کمائرٹ حوثی ملیشیا کی قیادت سے ملاقات کے لیے صنعاء روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ بات الحدیدہ میں نئی صف بندی سے متعلق سہ فریقی رابطہ کاری کمیٹی کے ذرائع نے بتائی۔

اس وقت الحدیدہ شہر کے محاذوں پر محتاط خاموشی چھائی ہوئی جب کہ الحدیدہ صوبے کے جنوبی ضلعوں میں حوثی ملیشیا کی جانب سے خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مذکورہ ذرائع کے مطابق حوثی ملیشیا نے حیس اور التحیتا ضلعوں میں رہائشی علاقوں اور یمنی فوج کے ٹھکانوں پر وقفے وقفے سے مارٹر گولے برسائے۔

حیس ضلع کی مقامی آبادی نے اقوام متحدہ اور اس کے ایلچی سے اپیل کی ہے کہ وہ باغیوں کی بم باری سے ان کو تحفظ فراہم کریں۔

اس سے قبل یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا کی جانب سے فائر بندی کی 14 خلاف ورزیاں ہوئیں۔ جمعے کے روز اپنے بیان میں عرب اتحاد نے واضح کیا کہ یہ خلاف ورزیاں التحیتا، حیس، الفازہ، الجبلیہ، الجاح اور الحیمہ میں ہوئیں۔