ایران کا مغربی اوقیانس میں مارچ میں جنگی جہاز روانہ کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی نیوی کے وائس ایڈمرل نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک مارچ کے اوائل میں‌ مغربی بحراوقیانوس میں اپنے جنگی بحری جہاز روانہ کرے گا۔

خیال رہے کہ ایران کی جانب سے یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پہلے ہی ایران امریکا کے قریب اپنی بحری سرگرمیوں اور فوجی قوت کو بڑھا رہا ہے۔

خلیجی پانیوں میں امریکی بحری بیڑوں کی موجودگی کو ایران تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا کے قریب پانیوں میں تہران اپنا پرچم اونچا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں