.

عراق: خواتین کی جیل میں لڑائی، 8 قیدی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق میں پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی بغداد میں واقع خواتین کی ایک جیل میں ہونے والی لڑائی اور آتش زدگی کے نتیجے میں کم سے کم 8 قیدی خواتین ہلاک ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز بغداد کے الاعظمیہ کے علاقے میں ایک جیل کے باورچی خارنے میں خواتین کے درمیان دھینگا مشتی اور باہمی لڑائی کے دوران باورچی خانے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں آٹھ خواتین ہلاک ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق دو خواتین کی موت چاقو کے وار سے، جب کہ چھ کی آگ لگنے سے ہوئی۔

لڑائی کے دوران 22 زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ جیل عراقی وزارت انصاف کے زیر انتظام ہے۔