.

شام میں داعش کے میزائل حملے میں دو برطانوی فوجی زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کے مشرقی علاقے میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے ایک میزائل حملے میں دو برطانوی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ یہ دونوں فوجی امریکا کی قیادت میں داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کا حصہ ہیں۔انھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں واقع ایک گاؤں الشعافہ پر اسی میزائل حملے میں شامی جمہوری فورسز ( ایس ڈی ایف) کا ایک کرد جنگجو ہلاک ہوگیا ہے۔وادیِ فرات میں واقع اس علاقے پر داعش کا ابھی تک قبضہ برقرار ہے۔

ایس ڈی ایف نے بین الاقوامی اتحاد کی مدد سے اسی صوبے میں واقع قصبے حاجن پر دسمبر میں قبضہ کر لیا تھا،اس کے بعد سے داعش کے جنگجو جوابی حملے کررہے ہیں۔شامی رصدگاہ کے مطابق حاجن میں گذشتہ سال ستمبر سے جاری لڑائی میں داعش کے ایک ہزار سے زیادہ جنگجو ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایس ڈی ایف کے صرف چھے سو جنگجو مارے گئے تھے۔ اس قصبے میں لڑائی کے دوران میں پندرہ ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے تھے۔