اسرائیلی فوج کے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں سوموار کو حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یہ حملے غزہ سے اسرائیل کے سرحدی علاقے کی جانب ایک راکٹ فائر کیے جانے کے ردعمل میں کیے ہیں۔

فوج نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے رات چلائے گئے اس راکٹ کو ناکارہ بنادیا تھا۔اس کے بعد اسرائیل کے لڑاکا طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں نے غزہ کی پٹی میں حماس کے عسکری کیمپوں کو اپنے حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

اس سے پہلے اتوار کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کی دو چوکیوں پر بمباری کی تھی اور یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس نے دھماکا خیز مواد والے غباروں کے سرحدی باڑ کی جانب آنے کے بعد یہ حملہ کیا تھا۔

حماس کے ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایا تھا کہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع قصبے خان یونس سے مشرق میں ایک حملہ کیا تھا اور حماس کے عسکری ونگ کی ایک نگران چوکی کو نشانہ بنایا تھا۔دوسرا حملہ غزہ شہر سے جنوب میں کیا گیا تھا ۔ان دونوں حملوں میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں