.

مشرق وسطی کے سب سے بڑے گرجا گھر کا افتتاح ، ٹرمپ کی مصر اور السیسی کی ستائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی کو سراہتے ہوئے باور کرایا ہے کہ مصر میں مشرق وسطی کے سب سے بڑے گرجا گھر کے افتتاح کا مطلب ہے کہ مستقبل مصری معاشرے کے تمام مذاہب کے پیروکاروں کا ہو گا۔

ٹرمپ نے پیر کے روز اپنی ٹویٹ میں کہا کہ "میں مصر میں اپنے دوستوں کو مشرق وسطی کے سب سے بڑے گرجا گھر کا افتتاح کرتے ہوئے دیکھ کر بہت پرجوش ہوں۔ صدر السیسی اپنے ملک کو ایسے مستقبل کی جانب لے کر جا رہے ہیں جس میں سب لوگ شامل ہوں گے"۔

مصری صدر نے اتوار کے روز مصر کے نئے انتظامی دارالحکومت میں مشرق وسطی کے سب سے بڑے گرجا گھر "ميلاد المسيح" اور مصر کی سب سے بڑی مسجد "الفتاح العليم" کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس بھی موجود تھے۔