.

سعودی عرب آج اپنے تیل کے ذخائر میں اضافے کا اعلان کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئے آڈٹ کے بعد سعودی عرب آج بدھ کے روز اپنے تیل اور گیس کے ذخائر میں اضافے کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

باخبر ذریعے نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ توقع ہے کہ ایک پریس کانفرنس میں مملکت کے خام تیل اور قدرتی گیس کے ذخائر میں معمولی اضافے کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب طویل عرصے سے دنیا بھر میں آسانی سے کشید کے قابل تیل کے سب سے زیادہ ذخائر کا مالک ہے۔

توقع ہے کہ سعودی وزیر توانائی خالد الفالح متعلقہ اعلان کے لیے آج ریاض میں ایک پریس کانفرنس منعقد کریں گے۔ وہ ممکنہ طور پر مملکت کی توانائی کی حکمت عملی کے بارے میں نئی تفصیلات پیش کریں گے۔

دنیا بھر میں تیل کی سب سے بڑی کمپنی سعودی ارامکو نے 2017 کی سالانہ رپورٹ میں دو نئی آئل فیلڈز کی دریافت کے علاوہ گیس کے چھپے ذخائر کے انکشاف کا بھی اعلان کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ارامکو کے زیر انتظام کمپنیوں کے تحت سعودی عرب کے تیل کے ذخائر کا مجموعی حجم 333 ارب بیرل تک پہنچ چکے ہیں۔ معلوم رہے کہ عالمی کمپنیوں کے تخمینوں میں مملکت کے ذخائر کے حجم کا اندازہ 265 ارب بیرل لگایا گیا تھا۔