عرب لیگ میں واپسی کے لیے شام کو چند اقدامات کرنا ہوں گے: مصر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا ہے کہ شام کی عرب لیگ میں واپسی اور بیروت میں تنظیم کے پلیٹ فارم پر ہونے والی اقتصادی سمٹ میں اس کی شرکت لیگ کے فیصلے سے مشروط ہے۔ اس مقصد کے لیے دمشق کو چند اقدامات کرنا ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی مراکشی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ مجھے عرب لیگ کے بیروت میں ہونے والے اقتصادی اجلاس میں شام کی شرکت سے متعلق علم نہیں۔ اس امر کا فیصلہ عرب لیگ کی قیادت نے کرنا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ کہ سیکیورٹی کونسل کی قرارداد 2254 کے مطابق شام کی عرب لیگ میں دوبارہ شمولیت سے پہلے دمشق کو چند اقدامات کرنا ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شام کی عرب لیگ میں واپسی اس بات سے بھی مشروط ہے کہ وہ اپنے ہاں سیاسی بحران کے حل کی خلیج کس طرح پاٹتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں