قطری چینل کی نشریات روک دیے جانے کے بعد افریقا کپ مصر ٹیلی وژن پر نشر ہوگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق قطر کے "BeIN SPORTS" نیٹ ورک کی جانب سے مصر میں نشریات روک دینے کے اعلان کے بعد مصر کی حکومت نے منگل کے روز اس امر کی تصدیق کی ہے کہ رواں سال جون میں ہونے والے فٹبال افریقا کپ 2019 کے تمام میچ قومی ٹیلی وژن پر دکھائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ نئے سمجھوتے پر دستخط نہ ہونے کے سبب مذکورہ قطری نیٹ ورک 8 جنوری 2019 سے مصر کی کمپنی Cable Network Egypt کے ساتھ اپنی خدمات پیش نہیں کر سکے گا۔

مصر میں نیشنل میڈیا اتھارٹی NMA کے سربراہ حسین زین کے مطابق مصر کا اس چیمپین شپ کے انعقاد کے حصول میں کامیاب ہونا اس بات کی قوی دلیل ہے کہ مصر ایونٹ میں شریک ممالک کی میزبانی کے لیے مطلوب امن و امان فراہم کرنے کی پوری اہلیت رکھتا ہے۔

زین نے میڈیا سیکٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ کھیلوں کے اس بڑے ایونٹ کے لیے اچھی طرح تیاری کر لیں اور چیمپین شپ کے میچوں کو بہترین انداز میں نشر کرنے کے لیے تمام تر تکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں