ایران اور مشرق وسطی کے حوالے سے بین الاقوامی سربراہ اجلاس آئندہ ماہ ہو گا : پومپیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ ایران اور مشرق وسطی کا معاملہ زیر بحث لانے کے لیے ایک بین الاقوامی سربراہ اجلاس آئندہ ماہ 13 اور 14 فروری کو پولینڈ میں ہو گا۔

پومپیو جو ان دنوں مشرق وسطی کے دورے پر ہیں ،،، ان کا یہ بیان امریکی چینل "فوكس نيوز" کو دیے گئے ایک انٹرویو کے ضمن میں سامنے آیا۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق مذکورہ سربراہ اجلاس میں تمام تر توجہ مشرق وسطی میں استحکام اور خطے میں آزادی اور امن پر مرکوز ہو گی ،،، اس میں ایک اہم عنصر اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایران کا عدم استحکام پیدا کرنے میں کوئی کردار نہ ہو۔

مائیک پومپیو جمعے کے روز خلیج میں اپنے پہلے پڑاؤ میں بحرین پہنچے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق خلیجی ممالک کے ساتھ شراکت داری توانائی کی عالمی کمک کے تحفط اور ایرانی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے بے حد ضروری ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے اپنے مشرق وسطی کے دورے کا آغاز اردن سے کیا تھا۔ اس کے بعد وہ عراق اور پھر مصر گئے۔ پومپیو بحرین کے بعد امارات کا رخ کریں گے اور پھر ، قطر، سعودی عرب ، سلطنت عمان اور کویت جائیں گے۔

امریکی ترجمان نے باور کرایا کہ ایک متحد خلیجی تعاون کونسل علاقائی امن ، ترقی اور استحکام کا سنگ بنیاد ہے اور یہ سب سے بڑے علاقائی خطرے یعنی ایرانی نظام سے نمٹنے کے لیے بھی ضروری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں