ترکی : جیل میں قید خاتون رکن پارلیمنٹ کی جان کو خطرہ لاحق !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ترکی میں کُردوں کے معاملے کی حمایت کرنے والی سیاسی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا کہنا ہے کہ پارٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن پارلیمنٹ لیلی گوفن کی طبی حالت انتہائی تشویش ناک ہے اور ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔ جیل میں موجود رکن پارلیمنٹ لیلی نے گزشتہ دو ماہ سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔

لیلی گوفن کو جنوری 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے 8 نومبر 2018 کو جیل میں رہتے ہوئے بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ یہ بھوک ہڑتال کردستان ورکرز پارٹی کے تاریخی سربراہ عبداللہ اوگلان کے حراست کے ناگفتہ حالات کے خلاف احتجاجا کی گئی۔ اوگلان کو ترکی نے 1999 میں گرفتار کیا تھا اور اب وہ عمر قید گزار رہے ہیں۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنے بیان میں بتایا کہ بھوک ہڑتال کے آغاز کے بعد سے لیلن گوفن کا 15 کلو گرام وزن کم ہو چکا ہے ،،، یہاں تک کہ وہ قضاء حاجت کے واسطے چل کر نہیں جا سکتیں۔ لیلی کی دل کی دھڑکن بہت ہلکی اور فشار خون انتہائی نیچے آ چکا ہے۔ ان کے لیے پانی سمیت کوئی مشروب پینا ممکن نہیں رہا۔ پارٹی کے مطابق جزیرہ امرالی میں لیلی کو جیل میں الگ تھلگ اور تنہا رکھنے پر ترکی کی جیلوں میں اس وقت 171 سیاسی قیدیوں نے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔

لیلی نے شمالی شام میں کرد اکثریت علاقے عفرین پر ترکی کے فوجی حملے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس پر انہیں جنوری 2018 میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

پارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لیلی گوفن اور دیگر تمام بھوک ہڑتالیوں کی بگڑتی حالت کی تمام تر ذمے داری ترکی کی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

ترکی صدر رجب طیب ایردوآن یہ الزام عائد کر چکے ہیں کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی درحقیقت کردستان ورکرز پارٹی کا سیاسی چہرہ ہے جس کو انقرہ حکومت ایک دہشت گرد تنظیم شمار کرتی ہے۔

پیلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ صلاح الدين دميرتاش نومبر 2016 سے جیل میں ہیں۔ دمیرتاش پر ایک دہشت گرد تنظیم کو منظم کرنے، دہشت گردی کا پروپیگنڈا کرنے اور جرائم کے ارتکاب پر اکسانے کا الزام ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں