حوثی باغیوں کی جارحانہ کارروائیاں باعث تشویش ہیں: یو این مندوب

تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفنتھس نے جمعرات کے روز حوثی باغیوں کی طرف سے یمنی فوج کی پریڈ پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی شدت پسندوں کی جارحانہ کاررائیاں باعث تشویش ہیں۔ ان کارروائیوں سے یمن میں قیام امن کی مساعی متاثر ہوں گی۔ انہوں نے تمام فریقین پر ضبط و تحمل سے کام لینے اور کسی جوابی انتقامی کارروائی سے باز رہنے پر زور دیا۔

یو این مندوب نے اپنے بیان میں کہا کہ یمن کے متحارب فریقین کو ملک میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے خوش گوارماحول پید کرنا ہوگا تاکہ سویڈن مں طے پائے جنگ بندی معاہدے کو آگے بڑجایا جاسکے۔

جمعرات کو یمنی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ حوثی باغیوں نے لحج گورنری کے العند فوجی اڈے پر جاری ایک پریڈ پر حملہ کرکے چھ فوجی ہلاک اور 20 زخمی کردیےتھے۔یہ حملہ فریقین طے پائے جنگ بندی معاہدے کی بدترین خلاف ورزی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں