لیبیا : ترکی سے آنے والی منشیات کی 80 لاکھ گولیاں ضبط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا میں مصراتہ کی بندرگاہ پر کسٹم حکام نے ترکی سے آنے والے ایک 40 فٹ کے کنٹینر کے اندر سے بڑی مقدار میں منشیات کی گولیاں ضبط کر لی ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ترکی سے آنے والے دو بحری جہازوں کو پکڑا گیا تھا جو ہتھیاروں سے بھرے ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق منشیات لانے والا بحری جہاز طویل رُوٹ اپناتے ہوئے پہلے ترکی سے بھارت پہنچا اور پھر وہاں سے لیبیا آیا۔ جہاز پر موجود کنٹینر میں Tramadol اور Artane کی 80 لاکھ نشہ آور گولیاں لائی گئی تھیں۔

ادھر لیبیا کی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ ترکی حالیہ عرصے میں ایک سے زیادہ مرتبہ ان کے ملک کے اندر ہاتھ ڈال چکا ہے جس کے جواب میں لیبیا کی فوج نے ترکی کو ممکنہ جوابی کارروائی اور سخت اقدامات سے خبردار کیا۔

انقرہ کی جانب سے لیبیا میں جاری تنازع کو بھڑکانے کے اقدامات پر لیبیا کے عوام کے اندر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

منشیات کی حالیہ کھیپ اور اس سے قبل ہتھیاروں کی دو کھیپوں نے وسیع پیمانے پر تنازع پیدا کر دیا ہے۔ اس دوران ترکی کی جانب سے بین الاقوامی قرار دادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لیبیا ہتھیار بھیجنے پر یہ مطالبہ سامنے آ رہا ہے کہ انقرہ پر بین الاقوامی پابندیاں عائد کی جائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں