غزہ: مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی شیلنگ، ایک خاتون شہید، کئی زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج نے مظاہرین کے خلاف حسب معمول طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور 14 شہری زخمی ہوگئے۔

غزہ میں وزارت صحت کے مطابق جمعہ کو ہفتہ وار "حق واپسی" ریلیاں جاری تھیں کہ اس دوران اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ، دھاتی گولیوں، صوتی بموب اور براہ راست فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور 14 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ خاتون کو مشرقی غزہ میں مظاہرے کے دوران سرمیں گولی لگی۔ زخمی ہونے والوں میں ایک صحافی، ایک امدادی کاکرن شامل ہیں تاہم ان کی شناخت ظہار نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں 30 مارچ 2018ء سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے۔ اسرائیلی فوج غزہ میں فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کرتا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 260 فلسطینی شہی اور 25 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔ فلسطینی ہر ہفتے غزہ کی سرحد پر جمع ہو کر حق واپسی اورغزہ کہ ناکہ بندی کے خلاف احتجاج کرتےہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں