.

اسرائیل کا لبنان کی سرحد پرچھٹی سرنگ مسمار کرنے اور آپریشن ختم کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قابض صہیونی فوج نے لبنان کی سرحد پر لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی طرف سے کھودی گئی چھٹی سرنگ مسمار کرنے کے بعد سرنگوں کی مسماری کے لیے ایک ماہ سے جاری آپریشن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ 6 سرنگیں مسمار کی گئیں جو حزب اللہ نے سنہ 1948ء تک کھود رکھی تھیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز حزب اللہ کی طرف سے کھودی گئی چھٹی اور آخری سرنگ بھی مسمار کردی گئی جس کے بعد سرنگوں کے خلاف آپریشن ختم کردیا گیا۔ چھٹی سرنگ الرامیہ کے مقام سے کھودی گئی تھی جو 800 میٹر اندر تک کھودی گئی تھی۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ سرحد پر کھودی گئی بعض سرنگیں 55 میٹر گہری تھیں۔

اسرائیلی فوج نے چند ہفتے قبل لبنان کی سرحد پر 'شمال کی ڈھال'کے عنوان سے حزب اللہ کی کھودی گئی سرنگوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔ آپریشن میں اسرائیل نے چھ سرنگیں مسمار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ نے سرحد پر ایسی سرنگوں کی کھودائی اس لیے شروع کی تھی تاکہ زیر زمین سرنگوں کے ذریعے اسرائیل کے اندر دراندازی کی جائے۔ اسرائیل کا کہناہے کہ وہ آئندہ بھی اس طرح کے آپریشن جاری رکھے گا حزب اللہ کو اسرائیل میں دراندازی کا موقع نہ مل سکے۔

اسرائیل کا کہنا ہےکہ سرحد پر سرنگوں کی کھدائی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔