الحدیدہ میں‌جنگ بندی کی نگراں حکومتی کمیٹی کے حوثیوں کا حملہ ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے کہا ہے کہ فوج اور عرب اتحاد نے الحدیدہ شہر میں حوثی باغیوں کی جانب سے شہر کے لیے مقرر کردہ حکومتی کمیٹی پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌کے مطابق یمنی وزیر نے کہا کہ حوثی باغیوں نے الحدیدہ شہر اور بندرگاہ میں جنگ بندی کی مشترکہ نگرانی کے لیے قائم کردہ کمیٹی کو ایرانی ساختہ ایک ڈرون طیارے کی مدد سے حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے باغیوں کی سازش ناکام بنا دی۔ خیال رہے کہ الحدیدہ شہر میں یمنی حکومت کی طرف سے جنگ بندی کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے جس کی نگرانی میجرجنرل صغیر بن عزیز کررہے ہیں۔

معمر الاریانی نے حوثیوں کی طرف سے حکومتی کمیٹی کو قاتلانہ حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں الحدیدہ میں اقوام متحدہ کے امن مشن اور عالمی برادری کی طرف سے بحران کے حل کے کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی مجرمانہ کوشش ہیں۔

ادھر حوثیوں کے ترجمان اور مذاکراتی کمیٹی کے چیئرمین محمد عبدالسلام نے اقوام متحدہ کی طرف سے قائم کردہ مشترکہ رابطہ کمیٹی کے چیئرمین پیٹرک کامیرٹ پرکو شدید تنقید کا نشانہ بناتےہوئے ان پر اسٹاک ہوم میں طے پائے معاہدے کی شرایط سے روگردانی کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں