.

الحدیدہ : حوثی خواتین کی حزب اللہ کے زیر نگرانی عسکری تربیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں باغی حوثی ملیشیا صنعاء کے بعد یکم جنوری سے الحدیدہ میں بھی خواتین کو بھرتی کرنے کی روش پر عمل پیرا ہے۔

دوسری جانب مقامی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی قیادت نے "الزينبيات" کے نام سے جانی جانے والی ان خواتین کو پابند کیا ہے کہ وہ الحدیدہ کی بندرگاہ کے نزدیک ساحل سمندر پر لبنانی ملیشیا حزب للہ کے ماہرین کی نگرانی میں عسکری تربیت حاصل کریں۔

ذرائع نے واضح کیا کہ تربیت میں لڑائی کے طریقوں، ہتھیاروں کے استعمال، دھماکا خیز آلات اور بارودی سرنگوں کی تیاری کے علاوہ ان سرنگوں کی تنصیب اور خود کش کارروائیاں کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

خواتین اور بچوں کی بھرتیاں الحدیدہ شہر کے ضلعوں المراوعہ، الزیدیہ اور القناوص میں جاری ہیں۔