بغداد کو عراقی ملیشیاؤں کی امریکی فہرست پیش ، غیر مسلح کرنے اور اثاثے منجمد کرنے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکا نے 50 سے زیادہ ملیشیاؤں کے ناموں پر مشتمل فہرست عراق کے حوالے کی ہے اور ساتھ یہ مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام تنظیموں کو غیر مسلح کیا جائے اور ان کے اثاثوں کو منجمد کر دیا جائے۔ عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے جواب دینے کے لیے امریکی حکام سے کچھ وقت طلب کر لیا ہے۔

العربیہ کو مذکورہ ملیشیاؤں کے ناموں کی مکمل فہرست موصول ہوئی ہے۔ ان میں نمایاں ترین بدر تنظیم کا عسکری ونگ جس کا سرغنہ ہادی العامری ہے، عراقی حزب اللہ بریگیڈز، ابو فضل العباس بریگیڈز اور عصائب اہل الحق جس کا سرغنہ قیس الخزعلی ہے ،،، شامل ہیں۔

ان ملیشیاؤں کی فہرست میں مجموعی طور پر 67 نام ہیں جن میں زیادہ تر عراق میں سرگرم ہیں جب کہ بعض ملیشیائیں عراق کے علاوہ شام میں بھی کارروائیاں انجام دیتی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو رواں ماہ 9 جنوری کو عراق کے غیر اعلانیہ دورے میں بغداد پہنچے تھے۔ انہوں نے عراقی صدر برہم صالح، وزیراعظم عادل عبدالمہدی، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی، وزیر خارجہ محمد الحكيم کے علاوہ عراق میں تعینات امریکی فوجیوں سے بھی ملاقات کی۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس دورے کا مقصد شام سے امریکی افواج کے انخلا کے حوالے سے عراق کو اطمینان دلانا اور اس بات سے خبردار کرنا تھا کہ ایران اب بھی خطے کی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں