.

یمنی فوج نے 10 روز میں‌ حوثیوں کے 6 ڈرون مار گرائے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی سرکاری فوج نے گذشتہ 10 دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں حوثی باغیوں کے6 ڈرون طیارےمار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی ایران کے تیارکردہ ڈرون طیارے مذموم جنگی مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ان ڈرون طیاروں دھماکہ خیز مواد باندھ ک انہیں سرکاری فوج اور حکومتی تنصیبات پر حملوں کے لیے چھوڑا جاتا ہے۔

ہفتے کے روز یمن کی سرکاری فوج نے شمالی گورنری صعدی کے باقم ڈاریکٹوریٹ کی فضاء میں مار گرایا۔ اس ڈرون کی مدد سے میسرہ محاذ کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔

باقام ڈاریکٹوریٹ میں چند ہفتے پیشتر بھی حوثی ملیشیا کے ڈرون طیارے مار گرائے گئے تھے۔

اسی روز یمن کی سرکاری فوج نے صعدہ گورنری کے مغربی علاقے مران میں ایک ہفتے کے دوران تیسرا ڈرون مار گرایا گیا۔ گذشتہ سوموار کو یمن کی سرکاری فوج نے الجوف گورنریی کے مغرب میں المصلوب محاذ پر حوثیوں کا بغیر پائلٹ ڈرون مار گرایا تھا۔