’’فلائی دبئی‘‘جلد ہی شام کے لئے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دے گی!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کی ایک فضائی کمپنی 'فلائی دبئی' نے کہا ہے کہ شام کے لیے سستی کمرشل پروازوں کی بحالی کے حوالے سے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات کی منتظر ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد ’’فلائی دبئی‘‘ شام کے لیے اپنی پروازوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کے ساتھ فضائی رابطوں کی بحالی کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ توقع ہے کہ عن قریب ’’فلائی دبئی‘‘ دمشق کے لیے اپنا فلائیٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دے گی۔

خیال رہے کہ شام میں 2011ء کو حکومت کے خلاف شروع ہونے والی عوامی بغاوت کے بعد ’’فلائی دبئی‘‘ نے دمشق کے لئے اپنی پروازوں کا سلسلہ روک دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں