جنگ بندی کے چار ماہ بعد لیبیا کے دارالحکومت میں لڑائی،5 ہلاک، 25 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا میں وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز دارالحکومت طرابلس میں ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دارالحکومت طرابلس میں چار ماہ قبل مسلح گروپوں کے درمیان طے پانےوالی جنگ بندی کے بعد گذشتہ روز اچانک لڑائی بھڑک اٹھی۔ تازہ لڑائی کے نتیجے میں دارالحکومت میں بسنے والے شہریوں میں سخت خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔
جنوبی دارالحکومت کے طرابلس ہوائی اڈے کے قریب قصر بن غشیر کے مقام پر طرابلس پروٹیکشن فورس، النواصی گروپ، ابو سلیم اور حکومت کے وفادار تاجوراء گروپوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس موقع پر 'الکانیات' بریگیڈ 7 نے بھاری اور درمیانے دجے کے ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔
طرابلس کے ایک مقامی ذریعے نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ دارالحکومت میں لڑائی بدھ کو علی الصباح وقفے وقفے سے شروع ہوئی، جو بعد میں زیادہ شدت اختیار کرگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑائی کی وجہ بریگیڈ 7 کا سیکیورٹی انتظامات میں شامل ہونابتایا جا رہا ہے کیونکہ طرابلس پروٹیکشن فورس کو بریگیڈ 7 کے سیکیورٹی انتظامات قابل قبول نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں