.

شامی شہر منبج میں خودکش حملے کی ویڈیو سامنے آ گئی

ویڈیو علاقے میں نگرانی کی خاطر نصب ایک خفیہ کیمرے میں محفوظ تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شامی شہر منبج میں گذشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ یہ ویڈیو علاقے میں نگرانی کے لئے نصب ایک خفیہ کیمرے میں عین دھماکے کے وقت محفوظ ہو گئی۔

حملے میں دو امریکی فوجیوں سمیت کم سے کم 15 افراد مارے گئے۔

خودکش دھماکا اس وقت ہوا جب امریکی فوجیوں کی ایک گشتی پارٹی بازار سے گذر رہی تھی۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے زخمیوں کو بم دھماکے کے مقام سے محفوظ جگہ منتقلی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

داعش کے زیر نگرانی کام کرنے والی ’’الاعماق‘‘ نامی خبر رساں ایجنسی نے شدت پسند تنظیم کا ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ’’داعش‘‘ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔