شام : داعش تنظیم کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام میں داعش تنظیم کے خلاف امریکا کے زیر قیادت سرگرم بین الاقوامی اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مشرقی حصے میں ایک مسجد کے اندر تنظیم کے کمانڈ سینٹر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

اتحاد کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ لڑاکا طیاروں نے جمعرات کے روز الصفافیہ میں ایک مسجد کے اندر قائم داعش تنظیم کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا۔ یہ مرکز عراق اور شام میں تنظیم کی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہا تھا۔

داعش کی جانب سے ہسپتالوں اور مساجد جیسی تنصیبات کو اپنے مفادات کی خاطر استعمال کیے جانے کا سلسلہ جاری رہے۔

داعش تنظیم شام میں مرکزی طور پر مشرقی صوبے دیر الزور کے علاقوں میں موجود ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع شام کے شہر منبج میں خود کش دھماکے کی ذمے داری داعش تنظیم نے قبول کی تھی۔ کارروائی میں چار امریکیوں سمیت کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں