.

تعز: اتحادی فوج کی بمباری میں 9 حوثی جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی جنوب مغربی گورنری تعز میں عرب اتحادی فوج کی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 9 حوثی باغی جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

العربیہ ڈات نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کے طیاروں نے الکدحہ محاذ کے نواحی علاقے "نقیل الکورۃ" میں حوثیوں کی کمک فراہم کرنے کی تیاری پر گولہ باری کی۔ بمباری میں 9 جنگجو ہلاک اور ان کی متعدد گاڑیاں اور اسلحہ تباہ ہوگیا۔

یمن کی سرکاری فوج کے مطابق جمعہ کے روز الجوف کے شمالی محاذ الیتمہ میں سرکاری فوج نے حوثیوں سے متعدد اہم مقامات چھین لیے۔ سرکاری فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو الجوف کے محاذ پر باغیوں کے خلاف زمینی آپریشن میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

الجوف سے ایک عسکری ذریعے کے مطابق فوج نے جبل عشر، التباب اور دیگر مقامات پر حوثیوں کے خلاف تباہ کن حملہ کیا جس کے نتیجے میں باغی 3 کلو میٹر تک پسپا ہوگئے۔

کارروائی میں 8 باغی ہلا اور متعدد گرفتار کرلیے گئے جب کہ بچ جانے والے بعض جنگجو فرار ہوگئے۔