.

دمشق کے جنوب میں ایک بڑی شاہراہ پر بم دھماکا ، متعدد افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں واقع ایک شاہراہ پر اتوار کو دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی ہے کہ ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دھماکے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے جبکہ برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ دھماکے سے بعض افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

دمشق میں محکمہ شہری دفاع کے سربراہ آصف حباب نے بتایا ہے کہ فوجی ٹیکنیشنوں نے ایک ڈیوائس کو دھماکے سے اڑایا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق دارالحکومت کے جنوب میں ایک شاہراہ پر دھماکے کی آواز سنی گئی ہے اور ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ دہشت گردی کی ایک کارروائی ہے۔یہ شاہراہ دمشق کو مشرقی الغوطہ سے ملاتی ہے اور یہ جنوبی بائی پاس کے نام سے بھی معروف ہے۔